ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی 9 مئی واقعات کی متفقہ قرارداد منظور

سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی 9 مئی واقعات کی متفقہ قرارداد منظور
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں سینیٹر فیصل سلیم،مہر تاج روغانی،فلک ناز ، گریپ سنگھ اور سینیٹر فوزیہ ارشد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی 9 مئی واقعات کی متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق  نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، نو مئی واقعات کی شفاف تحقیقات اور مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے. شہداء کی بے حرمتی،قومی املاک کو نقصان اور دفاعی تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں.پاکستان کی سلامتی کو درپیش چلکمھز سے نبردآزما ہونے کیلئے مظبوط افواج ناگزیر ہے.پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان میں محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے، ہر وہ عمل اور بیانیہ جو اس رشتہ میں دراڑ ڈالے اسکو مسترد کرتے ہیں,  ہم شہداء کے اہلخانہ سے بھرپور اظہار یکجتی کرتے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer