ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹی اتھارٹی کا ایک اور منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

سیف سٹی اتھارٹی کا ایک اور منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) سیف سٹی اتھارٹی کے تحت شروع ہونے والا ایک اور منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا، ناقص پالیسی کے باعث تنصیب مکمل ہوئی نہ ہی ون فائیو فون بوتھ آپریشنل ہوئے۔

خبر پڑھیں۔۔۔گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

سٹی42  کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کے تحت ون فائیو فون بوتھ منصوبہ ایمرجنسی کی صورت میں سکیورٹی فورسز سے رابطہ کرنے کے لئے شروع کیا گیا تھا لیکن تین ماہ گزر جانے کے باوجود تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔

خبر پڑھیں۔۔لاہور کو فتح کرنےکی انتخابی جنگ، کون کس کے مدمقابل ہوگا؟ جانیئے

منصوبے کے تحت شہر کی مصروف شاہراہوں اور مقامات پر پانچ سو سے زائد فون بوتھ نصب کیے جانے تھے لیکن پانچ سو فون بوتھ نصب کرنے کا ہدف تو دور کی بات جو نصب کیے گئے انہیں بھی آپریشنل نہیں کیا جاسکا۔حکام کا اس حوالے سے موقف ہے کہ جلد منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا