لاہور کو فتح کرنےکی انتخابی جنگ، کون کس کے مدمقابل ہوگا؟ جانیئے

لاہور کو فتح کرنےکی انتخابی جنگ، کون کس کے مدمقابل ہوگا؟ جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) لاہور کے 14حلقوں میں کون کس کے مد مقابل ہوگا؟ انتخابات 2018ء میں لاہور کے14  حلقوں میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ( ن) کے متوقع امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ توقع کیا جارہا ہے، فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا۔

سٹی 42 کے مطابق این اے 124 میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار226 ہے ۔ اس حلقے میں حمزہ شہباز اور نعمان قیصر مد مقابل ہیں۔ این اے125 میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 74 ہزار 21 ہے۔ ایک طرف (ن) لیگ کی متوالی مریم نواز تو دوسری طرف پی ٹی آئی کی جنونی ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں۔ این اے 125 ن لیگ کی آبائی نشست ہے جبکہ پی ٹی آئی دو مرتبہ اس نشست پر طبع آزمائی کرچکی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا (ن) لیگ اس سیٹ کا تحفظ کر پاتی ہے۔

 ذرائع کے مطابق این اے 126 میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 34 ہزار 88 ہے، این اے 126 میاں مرغوب بمقابلہ حماد اظہر ہوں گے۔ جبکہ این اے 127 میں کل ووٹرزکی تعداد4 لاکھ 10 ہزار 731 ہے، اس حلقے میں سابق وفاقی وزیر ملک پرویز اور پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ مد مقابل ہیں۔ این اے 128 میں کل ووٹرز کی تعداد3 لاکھ 37 ہزار 872 ہے این اے 128 میں (ن) لیگ کے روحیل اصغر اور اعجاز ڈیال مدمقابل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 129 میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 91 ہزار 860 ہے۔ اس حلقے میں سپیکر اسمبلی ایاز صادق اور پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر علیم خان کے درمیان مقابلہ ہوگا، این اے 130 میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 553  ہے، خواجہ احمد حسان اور شفقت محمود مدمقابل ہیں، این اے 131 میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار720 ہیں۔ لاہور کا سب سے بڑا معرکہ ہوگا اس حلقے میں جہاں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان مدمقابل ہوں گے۔ کانٹے دار مقابلے میں کون کس پر بھاری پڑے گا، اس بات کا فیصلہ 25 جولائی کوہی ہوگا۔