محمد عمران :اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے علاقہ نکہ توت روڈ پر ایک دکان کے اندر غیر قانونی طور پر قائم پٹرول ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کر لی اور بلند شعلوں نے ساتھ موجود دیگر دو دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جو جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں .
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں تین دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں, پٹرول ایجنسی حفاظتی اصولوں کے برعکس ایک دکان میں قائم تھی اور مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی، جس سے بھاری مالی نقصان ہوا۔
مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، جس کے باعث آگ مزید پھیلنے سے رک گئی۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
عوامی حلقوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے خطرناک واقعات سے بچا جا سکے۔