ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالیاتی فراڈ پاکستان کا سب سے بڑا سائبر جرم بن گیا،وارننگ جاری

مالیاتی فراڈ پاکستان کا سب سے بڑا سائبر جرم بن گیا،وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پاکستان میں مالیاتی فراڈ سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا سائبر جرم بن گیا ہے، جبکہ آن لائن فراڈ اور جعلی سرمایہ کاری اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دینے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

 سائبر حکام کے مطابق شناختی معلومات کی چوری، بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے اور دیگر آن لائن جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعلی بینک کالز، او ٹی پی (OTP) فراڈ اور دیگر دھوکہ دہی کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سائبر ہراسگی، بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا سے متعلق جرائم کی شکایات میں بھی نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

سائبر حکام کے مطابق جعلی آن لائن ملازمتوں اور پارٹ ٹائم ورک اسکیموں کے نام پر لوگوں سے رقوم بٹورنے والے عناصر بھی زیرِ نگرانی ہیں، جبکہ ڈیٹا چوری اور غیر مجاز رسائی کے مقدمات میں ڈیجیٹل فرانزک تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ نامعلوم لنکس، مشکوک فون کالز، او ٹی پی شیئر کرنے کی درخواستوں اور سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے غیر مصدقہ پیغامات سے محتاط رہیں تاکہ مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

سائبر حکام کے مطابق رواں ماہ این سی ای آئی اے نے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں کارروائیاں کرتے ہوئے 50 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں 29 افراد سائبر فراڈ میں ملوث ہونے کے الزامات پر گرفتار کیے گئے۔