ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسیان ریجنل فورم میں شرکت، وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا روانہ ہونگے

آسیان ریجنل فورم میں شرکت، وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا روانہ ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کےمطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے۔ وزیرخارجہ جمعہ کی شام وطن واپس پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان واپس آنے کے بعد وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہفتہ کو چین روانہ ہونگے، وزیرخارجہ چینی شہر تیانجن میں ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جگہوں پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈلائن ملاقاتیں طے کی جارہی ہیں۔