ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین کی پٹری پر لیٹ کر خطرناک ویڈیو بنانے کا اسٹنٹ

ٹرین کی پٹری پر لیٹ کر خطرناک ویڈیو بنانے کا اسٹنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں کم عمر لڑکے کو ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خطرناک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع بودھ میں 2 کم عمر لڑکوں نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر ویڈیو بنانے کا اسٹنٹ کیا۔،ٹرین کی پٹریوں پر لیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ایک 12سالہ لڑکے کو  ریلوے ٹریک پرلیٹا دیکھا گیا اور دوسرا  ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔

   ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کم عمر لڑکا پٹریوں پر لیٹا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک تیز رفتار ٹرین آئی اور اس کے اوپر سے گزر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویڈیو کے  وائرل ہونے پر پولیس بھی فوری حرکت میں آئی اور دونوں لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کیا.