ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک وزیردفاع سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ترک وزیردفاع سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ترک وزیردفاع یاشر گوولر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترک وزیر دفاع یاشر گوولر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ترک وزیردفاع کا ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے استقبال کیا، دورہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

  ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترکش وزیر کے دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم امور پر گفتگو ہو گی،پاکستان، ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ 

 ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کل باضابطہ مذاکرات ہوں گے جبکہ ترک وزیرخارجہ آج رات اسلام آباد پہنچیں گے۔