فاران یامین :شہرکےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔
شہرکےمختلف علاقوں، جیل روڈ،کلمہ چوک،نصیرآباد انار کلی، جین مندر، بھاٹی کے اطراف تیز بارش ہوئی۔بارش کےباعث موسم خوشگوارہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو نے سےٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے،محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی.
ماڈل ٹاون، گرین ٹاون، نشتر، کینال اچھرہ، مسلم ٹاؤن،جوہر ٹاؤن ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ و قفے وقفے سے جاری ہے،بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا،بارش کی وجہ سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور منڈی بہاؤ الدین میں بارش کا امکان ہے۔
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔