ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تبادلوں پر عائد پابندی ختم 

class room file photo
کیپشن: class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)محکمہ خصوصی تعلیم نے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی، اساتذہ و افسران سے 26 جولائی تک درخواستیں وصول کی جائیں گی، تمام درخواستیں آن لائن جمع کروانا ہونگی۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم کی جانب سے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کے بعد اساتذہ اور افسران 12 جولائی سے 26 جولائی تک درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔موصول ہونے والی درخواستوں کی تصدیق کا عمل 5 اگست تک مکمل کیا جائے گا۔

تبادلوں کے آرڈرز 31 اگست سے قبل جاری کیے جائیں گے، باہمی تبادلوں کیلئے بھی 12 جولائی سے درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی، تمام درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔