ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ کیس ،خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار

 جناح ہاؤس حملہ کیس ،خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا اور ان کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ ملزمان میں فیصل اختر، عادل سعید، سید ارسلان، قاسم منہاس اور عبد اللہ حسن شامل ہیں جو ٹرائل کیلیے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ خدیجہ شاہ 9 مئی کے ایک مقدمے میں سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہیں، ملزمہ سمیت دیگر ملزمان گرفتاری کے ڈر سے پیش نہیں ہو رہے، انکو  پیش ہونے کی مہلت دی گئی مگر پیش نہ ہوئے۔

واضح رہے ستمبر2025 کو خدیجہ شاہ نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ہونیوالی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ خدیجہ شاہ کو سیاسی بنیاد پر مقدمے میں ملوث کیا گیا۔