ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا سکولوں کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سکولوں کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب میں توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کے لیے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے 256 سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ لاہور کے 15 سکول بھی اس مرحلے میں شامل ہوں گے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 5 ہزار 515 کلو واٹ صلاحیت کا سولر پاور سسٹم نصب کیا جائے گا، جس سے تعلیمی اداروں میں بجلی کے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ توانائی کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ یہ منصوبہ محکمہ انرجی پنجاب کی زیر نگرانی مکمل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ منصوبے کے تحت 50 الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز بھی نصب کیے جائیں گے، جو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سولرائزیشن منصوبہ نہ صرف تعلیمی اداروں کو مستحکم توانائی فراہم کرے گا بلکہ پنجاب میں گرین انرجی کے استعمال کو بھی فروغ دے گا۔