ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نافذ

 8 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:  پنجاب میں نظامِ اراضی کی اصلاح کے منصوبے کے تحت 8 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

 ابتدائی مرحلے میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور وزیرآباد شامل ہیں، جبکہ اس اقدام کو مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

حکام کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا بنیادی مقصد عوام کی جائیداد کی ملکیت کو محفوظ بنانا اور زمین کی خرید و فروخت میں ممکنہ فراڈ اور جعلسازی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت کی جانب سے تصدیق شدہ ہوگا جس سے پراپرٹی ریکارڈ میں شفافیت اور اعتماد کو فروغ ملے گا۔

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ایک گیم چینجر اقدام ثابت ہوگا، جو نہ صرف عوام کو قانونی تحفظ فراہم کرے گا بلکہ زمین سے متعلق تنازعات میں بھی نمایاں کمی لائے گا۔