سٹی42: حکومت نے کمزور اور پسماندہ طبقات کے لیے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید وسعت دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ اس مقصد کے تحت مختلف شعبوں میں پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے بین المحکماتی سب کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق نئی سب کمیٹیاں غربت کے خاتمے، صنفی مساوات کے فروغ اور معاشرتی عدم مساوات کم کرنے پر خصوصی توجہ دیں گی۔ خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔
قانونی اور نفاذی نظام میں اصلاحات کے لیے ایک الگ سب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ میپنگ اور ڈیٹا انٹیلی جنس کے مؤثر استعمال کے لیے خصوصی سب کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے تاکہ پالیسی سازی شواہد اور ڈیٹا کی بنیاد پر کی جا سکے۔