ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ کا غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ پر کریک ڈاؤن کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ کا غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ پر کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور پاکستان کے نام پر کسی بھی قسم کی بدنامی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایف آئی اے کو ہدایت دی کہ ایئرپورٹس پر امیگریشن قوانین پر مؤثر عملدرآمد کیا جائے اور سفری دستاویزات کی سخت سکریننگ یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، اور کراچی و لاہور زون کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔