خشک سردی اور دھند برقرار،بیماریاں پھیلنے لگیں، فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر

 خشک سردی اور دھند برقرار،بیماریاں پھیلنے لگیں، فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)شہر میں خشک سردی برقرار ،جنوری میں سردی کی شدت میں دن بہ دن اضافے نے دسمبر کی ٹھنڈ بھلا دی۔ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،ابر رحمت کے منتظر شہری موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بارش کے امکانات ظاہر نہ کیے جا سکے۔دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں 200 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور چوتھے نمبر آگیا۔
شہر میں جما دینے والی خشک سردی اور دھند برقرار ہے۔موجود درجہ حرارت نمایاں کمی کے ساتھ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ,زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا،شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ,ہوا کی رفتار 5کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

خشک سردی کے باعث شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔موسمی بیماریوں میں مبتلا شہری ابر رحمت کے منتظر ہیں۔

 دوسری جانب دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔فضائی آلودگی میں نمایاں کمی،ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 200 ریکارڈ ہوا۔ فیز8-ڈی ایچ اے 238،کینٹ پولو گراؤنڈ253 , ایچیسن کالج 203, شاہراہ قائداعظم 220,جوہر ٹاؤن 209,فدا حسین ہاؤس 204 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں ۔