کرکٹر وسیم اکرم کا ہوا شارک سے سامنا، پھر کیا ہوا؟ویڈیودیکھیں

Waseem Akram viral video at Maldeep
کیپشن: Waseem Akram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سمندر میں اتر کر تیراکی کے دوران لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا شارک سے سامنا ہوا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق ایک عرصے سے کرکٹ کی دنیا پر راج کرنے والے فاسٹ بولر وسیم اکرم نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو  شیئر کی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے بہت حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو چکی ہے۔ 

وسیم اکرم کی شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مالدیپ کے سمندر میں بڑے مزے سے مچھلیوں کے درمیان تیراکی کررہے ہیں۔ ویڈیو میں جس چیز نے صارفین کو بے حد حیران کیا ہے وہ یہ ہے کہ ویڈیو میں اچانک ایک شارک نمودار ہوجاتی ہے، جبکہ وسیم اکرم بھی پانی میں موجود ہوتے ہیں۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ شارک چند لمحے کے لئے آئی اور واپس چلی گئی،پہلے پہل تو خود وسیم اکرم بھی شارک کو اپنے سامنے دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

 سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پر وسیم اکرم نےکیپشن دیتے ہوئے کہاکہ ’’یہ پہلی نظر میں محبت ہو سکتی تھی، لیکن قدرے خوفناک تعارف کے بعد، مجھے نہیں لگتا کہ میں اکیلا اس کے لیے کافی تھا۔‘‘

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر