سوڈان کے صدر کا دورانِ پریڈ پینٹ میں پیشاب خطا،ویڈیوبنانے والے کی شامت آگئی

South Sodan President
کیپشن: South Sodan President
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جنوبی سوڈان کے صدر کا دورانِ پریڈ پینٹ میں ہی پیشاب خطا ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان کے 71 سالہ صدر سلوا کیر ایک تقریب میں موجود تھے جہاں قومی ترانے کے دوران ان کا پینٹ میں پیشاب خطا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا جس پر وہاں موجود صحافیوں نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، حکام نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے 6 صحافیوں کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جن صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ان کا تعلق جنوبی سوڈان کے سرکاری ٹی وی سے ہے اور ان پر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔سلوا کیر 2011 میں جنوبی سوڈان کے آزاد ہونے سے ملک کے صدر ہیں۔