ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بار الیکشن، ملک سرود نے میدان مار لیا 

لاہور بار الیکشن، ملک سرود نے میدان مار لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) لاہور بار الیکشن کے نتائج کا اعلان، عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوا ر ملک سرود صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بار الیکشن 2021 کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے، جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوا ر ملک سرود 2 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ احمد سعد خان 2 ہزار 894 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری لاہور بار منتخب ہوئے ہیں۔ نائب صدر کے امیدوار رانا شاہد حسین 2 ہزار 410، نائب صدر ایم ایچ شاہین2 ہزار 201 اور نائب صدر ماڈل ٹاؤن رانا کوثر سلہری 2012 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

نائب صدر کینٹ عرفان 2 ہزار 617، سیکرٹری لاہور بار مدثر بٹ2 ہزار 760، یکرٹری لاہور بار مدثر بٹ2760، جوائنٹ سیکرٹری میاں فرخت سلیم 2546، فنانس سیکرٹری رانا محمداکمل خان1840 جبکہ لائبریری سیکرٹری پروفیسر عتیق 2 ہزار 141 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ 

لاہور بار کے انتخابات میں10 ہزار 714 وکلا نے بائیو میٹرک سسٹم پر ووٹ کاسٹ کیا۔ ایوان عدل میں پولنگ کیلئے 6 بوتھ بنائے گئے تھے۔ 5 پولنگ بوتھ مرد وکلا اور1 پولنگ بوتھ خواتین وکلا کیلئے بنایا گیا تھا۔