ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکا میں بجلی کا بریک ڈاؤن؛ ذمہ دار ایک بندر

 سری لنکا میں بجلی کا بریک ڈاؤن؛ ذمہ دار ایک بندر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سری لنکا میں اتوار کی صبح پورے ملک میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جس کا ذمہ دار ایک بندر کو ٹھہرایا گیا ہے۔

 سری لنکا میں  ساڑھے 11 بجے کے قریب بجلی کا بریک ڈاؤن شروع ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسپتالوں کو  ایمرجنسی میں  جنریٹرز  پر منتقل ہونا پڑا۔حکام کے مطابق بجلی کا بریک ڈاؤن جنوبی کولمبو میں واقع سیلون الیکٹریسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں خرابی کے باعث ہوا۔ 3 گھنٹوں کی کوشش کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جب کہ مکمل بحالی کے لیے انجینئرز  اور دیگر عملہ کام میں مصروف ہے۔

 سری لنکا کے وزیر توانائی کمارا جیاکوڈے  نے ملک بھر میں بجلی کی ترسیل میں تعطل کا ذمہ دار ایک بندر کو ٹھہرا دیا، وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ  ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا تھا جس کی وجہ سے وہاں خرابی پیدا ہوئی اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بندر کے حوالے سے مزید کوئی اور تفصیل فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔

 اس سے قبل 2022 میں شدید معاشی بحران کے دوران  تیل کی قلت کے باعث  سری لنکا کو بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔