ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطرناک اسکیم؛ ایف بی آئی نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا

خطرناک اسکیم؛ ایف بی آئی نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف بی آئی نے موبائل صارفین کو ایک بار پھر خبردار کردیا ہے کہ اگر ان کو کوئی مسیج اسکیم کی طرح نظر آئے تو فوری ڈیلیٹ کردیں۔

 فیڈرل بورڈ آف انوسٹی گیشن کے مطابق یہ فراڈ ریاست سے ریاست تک منتقل ہوسکتا ہے اور اگر اب تک آپ کے شہر میں نہیں پہنچا ہے تو جلد ہی پہنچنے کے امکانات ہیں۔ اس حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فراڈ کرنے والوں کا طریقہ کار سادہ سا ہے، متاثرہ شخص کو پہلے کسی ایجنسی کی جانب سے ایک عام سا مسیج موصول ہوتا ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ پر کچھ رقم واجب الادا ہے، جس کو فوری ادا کرنے کی ضرورت ہے، مسیج میں بتائے گئے لنک پر کلک کرنے پر متاثرہ شخص کے سامنے ایک پیج آتا ہے، جس میں اس کو اپنا بینک اکاؤنٹ یا کریڈٹ اکاؤنٹ کی معلومات درج کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے بھی اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اگر اسی سے ملتا جلتا کوئی پیغام فون صارفین کو موصول ہوتو ممکنہ طور پر یہ اسکیم ہے، اگر آپ نے لنک پر کلک کیا تو فراڈ کرنے والے آپ سے نہ صرف پیسے ہتھیانے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ وہ آپ کی ذاتی معلومات جیسا کہ آپ کا ڈرائیونگ لائسنس نمبر اور یہاں تک کہ آپ شناخت بھی چوری کرسکتے ہیں۔

ایف بی آئی کے عہدیداروں نے تجویز دی ہے کہ جو لوگ اس فراڈ کا شکار نہ ہونا چاہتے ہیں انہیں اپنا اکاؤنٹ ٹول سروس کی قانونی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے چیک کرنا چاہیے یا ٹول سروس کے نمائندے سے رجوع کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد مذکورہ کمپنی وہ تمام مشکوک پیغامات ڈیلیٹ کردیتی ہے جو ان کی ذاتی معلومات کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ فراڈ کرنے والے ٹول کمپنی کے علاوہ اسی قسم کے طریقے شپنگ کمپنیوں، ٹیکس ایجنسیوں اور امیگریشن سروسز یا کسی شہر میں آنے والے نئے افراد یا مجبور شہریوں پر بھی آزماتے ہیں۔ فراڈ کرنے والوں کا واحد مقصد کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات چوری کرنا، انہیں موبائل ویلیٹ میں شامل کرنا یا دھوکا دہی کے تحت خریداری یا شیل کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی مخصوص اسکیم کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، دسمبر میں سالٹ ٹائیفون کے نام سے مشہور جعلی اداکاروں کے ایک گروپ نے امریکی کمپنیوں بشمول اے ٹی اینڈ ٹی، ٹی موبائل اور ویریزن کے صارفین کی جاسوسی شروع کردی تھی اور خدشہ ظاہر کیا گیا تھا یہ گروپ چین سے آپریٹ کر رہا ہے۔

ایف بی آئی نے موبائل صارفین کو کسی بھی آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے تجویز دی تھی کہ بروقت موصول ہونے والی سسٹم اپڈیٹس کے ذریعے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے کمیونیکیشن سیکیورٹی بہتر بنائیں کیونکہ موبائل ڈیوائسز محفوط پیغام رسانی اور اکاؤنٹس محفوظ بنانے کے لیے ذمہ داری کے ساتھ انتظامات کرتی ہیں، جس میں ٹو فیکٹر تصدیق بھی شامل ہے۔