سٹی42: امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فنانسر، کِنگ میکر ایلون مسک گورنمنٹ کے اداروں کی ایفی شینسی بڑھانے کے نام نہاد ادارہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی DOGE کے ذریعہ امریکہ کے اداروں کے ساتھ کیا کر رہا ہے، اس پر گہری نظر رکھنے اور فوری میڈیا ایکشن کے لئے امریکہ کے صفِ اول کے نیوز آؤٹ لیٹ واشنگٹن پوسٹ نے حکومتی اداروں کے ملازمین اور عام شہریوں سے مدد مانگ لی۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ویب سائٹ پر یہ درخواست پوسٹ کی ہے کہ شہری ایلون مسک کی سربراہی میں امریکہ کے اداروں کے کاموں میں مداخلت کرنے والے ادارے DOGE کے اقدامات کے متعلق واشنگٹن پوسٹ کو آگاہ کریں۔
اس درخواست کی ہیڈ لائن ہے، "DOGE پر رپورٹ کرنے میں ہماری مدد کریں"
واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے، " واشنگٹن پوسٹ وفاقی ایجنسیوں میں DOGE کی سرگرمیوں سے متاثرہ لوگوں سے سننا چاہتا ہے۔ آپ ہمارے رپورٹرز سے ای میل یا سگنل میسیجنگ ایپ پر سگنل انکرپٹڈ پیغامات کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔"
اس کے ساتھ واشنگٹن پوسٹ نے اپنے سٹاف کے ای میل ایڈریس اور سگنل میسجنگ ایپ ایڈریس پوسٹ کئے ہیں۔
جیف سٹین: jeff.stein@washpost.com یا jstein_wapo.1066 سگنل پر۔
Elizabeth Dwoskin: elizabeth.dwoskin@washpost.com یا lizza_dwoskin.42 سگنل پر۔
Hannah Natanson: hannah.natanson@washpost.com یا سگنل پر natanson.11۔
Jonathan O'Connell: jonathan.oconnell@washpost.com یا jonathanoc.76 سگنل پر۔
واضح رہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی کے مخفف DOGE کو دوہرے معانی کا حامل مخفف سمجھا جا رہا ہے۔ دراصل ایلون مسک کی کرپٹو کرنسی کا بھی یہی نام ہے۔ تاہم واشنگٹن پوسٹ کی عوام سے معلومات فراہم کرنے کی درخواست ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کی حکومتی اداروں سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں ہے۔