پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا

Pakistan vs Australia TEST squad
کیپشن: Pakistan vs Australia
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان،تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں،حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی۔ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔اعلان کردہ سولہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رؤف شامل،حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ 

ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں، پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو بھی مزید 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ شان ٹیٹ 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کردیئے گئے، محمد یوسف آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں منیجر منصور رانا اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید شامل، سیریز کے لیے شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ اور ڈریکس سائمن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں۔ عماد احمد حمید میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر، کرنل (ر) عثمان انوری سیکیورٹی منیجر، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور ملنگ علی مساجر ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer