ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"مڈ ٹرم انتخابات اپوزیشن کا پورا نہ ہونے والا خواب ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صوبائی وزراء نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزراء سے ملاقات کے موقع پرچودھری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف اپنے بچاؤ کی جنگ لڑ رہی ہے، شفاف اور بلا تقر یق احتساب کو ایک منٹ کیلئے بھی روکنا ملکی مفاد میں نہیں۔

  گورنر پنجاب نے کہا کہ آخری کرپٹ شخص کے احتساب تک احتساب جاری رہے گا، پاکستان کو کر پشن فری ملک بنائیں گے، احتجاج کی بات کر نیوالی اپوزیشن متحد نہیں، مہنگائی جیسے مسائل کو ختم کر نے کیلئے دو ٹوک پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔

چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے، مڈ ٹرم انتخابات اپوزیشن کا پورا نہ ہونے والا خواب ہے۔

گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،عنصر مجید نیازی،تیمور خان بھٹی اور دیگر شامل تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer