ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں مزدور  200 روپئے سے کروڑ پتی بن گیا

 پنجاب میں مزدور  200 روپئے سے کروڑ پتی بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں ایک عام مزدور  کی بیگم 200 روپئے سے کروڑ پتی بن گئی۔ مزدور کے پاس موبائل فون تک نہیں تھا۔

 مشرقی پنجاب میں مزدور کا خاندان اس وقت خوشی سے نہال ہو گیا جب دو سو روپے والی ، لاٹری سے  مزدور نے جیتے 1.5 کروڑ روپئے
بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں رام سنگھ نے بتایا کہ صادق کی دکان سے انہوں نے لاٹری کا  دو سو روپے والا ٹکٹ خریدا تھا۔ ان کے حالات اتنے خراب تھے کہ ان کے پاس موبائل فون تک نہیں تھا۔ دکاندار  خود ان کے گھر جا کر بتا کر آیا کہ ان کے نمبر پر لاٹری لگی ہے۔
 
 مشرقی پنجاب کے شہر  فرید کوٹ میں کھیتی باڑی اور مزدوری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرنے والی نصیب کور پل بھر میں کروڑ پتی بن گئی ہے۔ خاتون نے 1.5 کروڑ روپئے کی لاٹری جیتی ہے جو مالی تنگی میں زندگی گزارنے والے اس خاندان کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
 نصیب کور کے شوہر رام سنگھ پچھلے 4 سال سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے۔ وہ ہمیشہ اپنے نام سے ٹکٹ خریدتے تھے، لیکن اس بار انہوں نے اپنی بیگم نصیب کور کے نام پر 200 روپے کا ٹکٹ خریدا۔ قسمت کا کھیل دیکھئے، اس بار نصیب کور کے  ٹکٹ پر کروڑوں کا  انعام نکل آیا۔ رام سنگھ نے بتایا کہ انہیں ہمیشہ امید رہتی تھی کہ ایک نہ ایک دن قسمت ضرور ان کا ساتھ دے گی۔
لاٹری جیتنے سے پہلے یہ خاندان انتہائی غربت میں زندگی گزار رہا تھا۔ دونوں میاں بیوی کھیتوں میں مزدوری کر کے اپنا گھر چلاتے تھے۔ ان کے حالات اتنے خراب تھے کہ ان کے پاس موبائل فون تک نہیں تھا۔

لاٹری لگنے کی اطلاع ملتے ہی دکاندار  خود ان کے گھر  گیا اور انہیں بتایا کہ  ان کے نمبر پر لاٹری لگی ہے۔

رام سنگھ نے بتایا کہ صادق کی دکان سے انہوں نے ٹکٹ خریدا تھا۔ جب لاٹری کا رزلٹ آیا تو وہ ذاتی طور پران کے گھر پہنچا اور خوشخبری سنائی۔
 ٹکٹ کی بدولت کروڑ پتی ہو جانے کے بعد نصیب کور اور ان کے شوہر رام سنگھ نے  زندگی میں پہلی بار چنڈی گڑھ کا سفر کیا، جہاں انہوں نے لاٹری جیتنے کے بعد رقم کے حصول کیلئے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کی۔

 یہ جوڑا انتہائی سادہ زندگی گزارتا ہے ۔ وہ امید کے ساتھ چنڈی گڑھ پہنچے اور جب انہیں اصل سرٹیفکیٹ مل گیا تو وہ خوشی خوشی واپس فرید کوٹ لوٹ گئے۔ نصیب کور کے 4 بچے ہیں جن میں 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ یہ سبھی بچے  شادی شدہ ہیں۔ اب خاندان لاٹری کی رقم سے اپنے معیار زندگی کو بہتر کرنے کی امید کر رہا ہے۔