ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچے کے  ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کی کارروائی 2افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا 

کچے کے  ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کی کارروائی 2افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کچے کے  ڈاکوؤں کے خلاف پولیس  نے  کارروائی کرکے  2افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا ۔

محمد عمران ڈی پی او راجن پور کے مطابق راجن پور میں کچہ تھانہ سونمیانی کی حدود میں پولیس کی بروقت کارروائی  سے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔کچہ کے ڈاکوؤں کیجانب سے 02 افراد کو اغوا کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت رسپانس، دیکرڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے جوانوں نے ڈاکوؤں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔اغوا کاروں کے قبضہ سے مغویان یونس اور بخت علی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کی بلٹ پروف گاڑی کو معمولی تقصان پہنچا۔