سٹی42: جس سردی سے ہمیں ڈرا رہے تھے، وہ سردی آ گئی ہے۔ آہندہ ہفتہ سخت سردی کا ہو گا۔ بہت سے علاقوں میں سردی بڑھے گی۔
بھارت کے میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے فورکاسٹ کی ہے کہ دہلی، یوپی اور بہار سمیت دیگر کئی ریاستوں میں آئندہ ایک ہفتہ میں پڑے گی سخت سردی۔ انڈین میٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس ضمن میں جاری کیا ہے الرٹ۔
پیر کو دہلی کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔لاہور میں بھی کم سے کم ٹمپریچر اتنا ہی ریکارڈ کیا گیا۔
آئی ایم ڈی کے مطابق اس ہفتے سے دن کے وقت بھی سرد ہوائیں چلیں گی۔ دن کے وقت کا زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر قدرے کم ہو گاْ اس کا اثر یہ ہو گا کہ رات کا ٹمپریچر کم ہو کر تقریباً 6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ راتیں اچھی خاصی سرد ہو جائیں گی۔
لاہور میں راتوں کے اچھا خاصا سرد ہونے کی ابتدا ہو چکی ہے۔ پیر اور منگل کی درمیانی رات اچھی خاصی سرد ہی تھی۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق کل 9 دسمبر کو مدھیہ پردیش اور ودربھ کے علاوہ چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ کے کئی علاقوں میں سرد لہر (کولڈ ویو) کے سبب لوگوں کو غیر معمولی سردی اور اس کے نتیجہ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آج 8 دسمبر کو مغربی مدھیہ پردیش میں گھنے کہرے چھائے رہے اور آنے والے دنوں میں بھی ایسا ہی موسم رہ سکتا ہے۔
9 دسمبر کو اوڈیشہ کے ساتھ ساتھ 9 اور 10 دسمبر تک ہمالییہ پہاڑ کی ترائی کے علاقوں میں کئی جگہ گھنے کہرے چھا سکتے ہیں۔یہ علاقے پاکستان کے آزاد کشمیر تک آتے ہیں۔
کل 9دسمبر سے 12 دسمبر کے دوران بھارت کی مشرقی اور شمال مشرقی پہاڑی ریاستوں آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی گھنا کہرا دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
پیر کو دارالحکومت دہلی کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق اس ہفتے دن کے وقت میں بھی سرد ہوائیں چلیں گی۔ رات کا درجہ حرارت کم ہو کر تقریباً 6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے، جو گزشتہ دنوں کےمعمول سے تقریباً 1.6 ڈگری کم ہے۔ اسی طرح محکمہ موسمیات نے 10، 11 اور 12 دسمبر کو اترپردیش میں گھنے کہرے کی وارننگ دی ہے۔ صبح کے وقت کانپور، اٹاوہ، آگرہ، ٹنڈلا کے علاوہ بارہ بنکی، ایودھیا، لکھنؤ اور آس پاس کے کئی اضلاع میں بہت گھنا کہرا چھا سکتا ہے۔
راجستھان کے کچھ علاقوں میں اگلے 2 دنوں میں ہلکے بادل چھا سکتے ہیں۔ کم از کم درجہ حرارت میں 3-2 ڈگری سیلسیس تک اضافے کا امکان ہے۔ جے پور موسمیاتی مرکز کے مطابق ایک کمزور مغربی طلاطم کے سبب ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔ آئندہ ایک ہفتہ تک پورے راجستھان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
جھارکھنڈ میں سرد لہر کے باعث عوامی زندگی کافی متاثر ہو رہی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کم از درجہ حرارت میں 2 ڈگری سیلسیس تک کی مزید کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ اس کے بعد درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کے اضافے کا امکان ہے۔
جھارکھنڈ کے پڑوسی صوبہ بہار کے کئی اضلاع میں آئندہ ایک سے دو دنوں تک رات کا درجہ حرارت 5 سے 12 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ دن کے وقت کا درجہ حرارت بھی تھوڑا کم ہو کر 24 سے 28 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ صبح اور شام کے وقت گھنے کہرے کا امکان ہے۔