جنید ریاض :سرکاری سکولوں میں مڈٹرم امتحانات کے دوران ہزاروں اقلیتی طلبا شدید پریشانی کا شکار رہے، کیونکہ اخلاقیات کا پرچہ وقت پر فراہم نہ کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق پیکٹا اخلاقیات کا پرچہ مقررہ وقت پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث تیسری سے آٹھویں جماعت تک کے اقلیتی طلبا اپنے امتحانات بروقت شروع نہ کر سکے۔
سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سوالیہ پرچہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ ہونے کے سبب سکول انتظامیہ کو مجبوراً خود پرچہ تیار کرنا پڑا، تاکہ اقلیتی طلبا کا امتحان جاری رکھا جاسکے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری جانب سے اخلاقیات کا پرچہ بروقت ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا تھا، اور تکنیکی مسئلہ کہیں اور پیدا ہوا۔
تاہم، بروقت پرچہ نہ ملنے کے باعث سکولوں میں زیرِ تعلیم ہزاروں اقلیتی طلبا شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہے اور امتحانی شیڈول بھی متاثر ہوا۔