ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،معروف کمپنی نے بڑی آفر لگا دی

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،معروف کمپنی نے بڑی آفر لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :الیکٹرک گاڑیوں کی مقبول کمپنی BYD نے پاکستان میں اپنی معروف’ الیکٹرک سیل سیڈان‘ پر محدود مدت کی خصوصی آفر کا اعلان کیا۔

  کمپنی کے مطابق یہ آفر 31 دسمبر تک بکنگ کروانے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی، BYD کی نئی تشہیری مہم کے تحت صارفین کو  کئی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی، ان میں گھر میں فری چارجر، چارجر کی مفت انسٹالیشن، گاڑی کا ایک سال کا سروس پیکج شامل ہے۔ 

 کمپنی کے مطابق یہ سہولتیں مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ دی جا رہی ہیں۔

Caption

 الیکٹرک سیل سیڈان کا پاکستان میں موجود  کمپنی کی اہم ترین ماڈلز میں شمار ہوتی ہے، جو اپنی کارکردگی اور نمایاں فیچرز کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

 گاڑی کی اہم خصوصیات میں 650 کلومیٹر تک کی ڈرائیونگ رینج، 82.56 kWh کا طاقتور بیٹری پیک  شامل ہے۔

 شہر اور ہائی وے دونوں کے لیے موزوں رینج اور کارکردگی، صرف 5.9 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تیز رفتار۔