واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لاسکتے ہیں۔
اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اگست میں بیٹا ورژن کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے خاموشی سے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اگر آپ ایک چیٹ میں کسی پیغام کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می پر کلک کردیتے ہیں تو اس فیچر سے آپ میسج ریکور کرسکتے ہیں۔
اس فیچر سے قبل اگر غلطی سے ڈیلیٹ فار می پر کلک ہوجاتا تھا تو صارف کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتا تھا کہ وہ چیٹ سے اس میسج کو دیگر کی نظروں کے سامنے سے ہٹا سکے۔مگر نئے فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔
اس فیچر کو استعمال اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں۔ایسا کرنے پر آپ کے سامنےمیسج ڈیلیٹ فار می کے جملے کے ساتھ ان ڈو (undo) کا آپشن نظر آئے گا۔ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔
مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔