(ویب ڈیسک) فنڈز کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کےخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کرلیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی بھی دیگر ارکان کیساتھ رقص کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فنڈز کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کےخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کے باہر دوسرے روز بھی احتجاج کیا، اپوزیشن ارکان صوبائی اسمبلی نے احتجاج کے دوران روایتی رقص بھی کیا، پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی بھی دیگر اپوزیشن اراکین کے ساتھ رقص کرتی رہیں، احتجاجی کیمپ میں سیاسی کارکنوں نے بھی روایتی رقص پیش کیا۔