ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے، محکمہ داخلہ کا وفاق کو خط

 شہباز شریف کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے، محکمہ داخلہ کا وفاق کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) محکمہ داخلہ پنجاب نےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر کو سب جیل قرار دینے کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا۔خط کی کاپی سٹی42کوموصول ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو خط لکھا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کی اسلام آباد میں رہائش گاہ کوسب جیل قراردیا جائے ،محکمہ داخلہ کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ اپوزیشن لیڈر   شہباز شریف کی رہائشگاہ کو سب جیل پیر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کےلئے قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ 6 دسمبر کو احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer