وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا
کیپشن: City42- Shiekh Rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید احمد) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم کی جانب سے انہیں وزارت اطلاعات سنبھالنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

سٹی 42 کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے قبل شیخ رشید نے کہاکہ گزشتہ روزعمران خان سے چار بار ملاقات ہوئی۔اس دوران وزیراعظم نے  انہیں وزارت اطلاعات سنبھالنے کی آفر کی۔ جس کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھ میں مزید ہمت نہیں، ریلوے کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہاہوں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری لندن میں 8دن سے پکنک منارہے ہیں۔ ان سے کہاہے واپس آجائیں۔

جس کے ردعمل میں وزیر اطلاعات فواد چودھری کاٹویٹ میں کہناتھاکہ اشتہاری لابی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔ وزیراعطم جانتے ہیں کون عہدے کیلئے اہل ہے۔ شیخ رشید کیلئے وزارت چھوڑنے پرخوشی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان فیصلہ کریں گے کہ میں کس وزارت کیلئے موزوں ہوں۔

Sughra Afzal

Content Writer