ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 9272 مقدمات درج

پنجاب میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 9272 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9272 مقدمات درج کر لیے۔

پولیس کے مطابق مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 8202 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مالیت کی پتنگیں، ڈور اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا دیگر خام مال برآمد ہوا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور ریجن میں پتنگ بازی کے خلاف سب سے زیادہ 4367 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ شیخوپورہ ریجن میں 1559 مقدمات کا اندراج ہوا۔

گوجرانوالہ ریجن میں 869 اور گجرات ریجن میں 281 مقدمات درج کیے گئے۔ راولپنڈی ریجن میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 961 جبکہ سرگودھا ریجن میں 316 مقدمات کا اندراج ہوا۔

فیصل آباد ریجن میں 405، ملتان ریجن میں 156، ساہیوال ریجن میں 289 اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں 29 مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق بہاولپور ریجن میں بھی رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 40 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے، جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔