سٹی 42:قصور کے گاؤں کھارا میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رات 12 بج کر 51 منٹ پر پیش آیا، مکان کا بوسیدہ حصہ زمین بوس ہونے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبے تلے دب گئے۔
38سالہ مافیا کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 40 سالہ حنیف، 7 سالہ ابوبکر اور 4 سالہ فاطمہ شامل ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔