سٹی42: ہاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کردی۔
شاہ محمود قریشی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے نام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بانی کو ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ،
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سمجھتا ہوں کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ شاہ محمود نے اپنے لیڈر کو مشورہ دیا کہ "سیاسی انتقام" اور "جبر "کے باوجود ہمیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے وکلاء کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان تک یہ پیغام پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔