عثمان خادم: این اے 129 ضمنی الیکشن،حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور، پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
حماد اظہر کے کاغذات کی جانچ پڑتال وکیل ابوذر سلمان خان نیازی نے مکمل کروائی، ریٹرننگ افسر کے مطابق ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کرینگے۔
سوئی گیس ،ایف آئی اے ،نیب ودیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے، ڈیٹا آنے بعد کاغذات نامزدگی منظور یا نامنظور ہونے کا حتمی فیصلہ کروں گا، ابھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مشروط طور پر منظور کررہا ہوں۔