ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب :یکم ستمبرسےپہلےسکول کھولنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کااعلان

پنجاب :یکم ستمبرسےپہلےسکول کھولنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پنجاب بھر میں یکم ستمبرسےپہلےسکول کھولنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کااعلان کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں میں سکول کھولناکسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سکول کھلنےپرفوری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس میں شکایت درج کروائیں ۔

وزیرتعلیم رانا سکندر حیات  نے کہا کہ شکایت کیلئے ایجوکیشن ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے،سکول کھلنےکی صورت میں 03160261408پرشکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن کااطلاق سرکاری وپرائیویٹ دونوں سکولوں پرہوگا۔