مشہور انٹرنیشنل امپائر ٹریفک حادثہ میں چل بسے

Rudi Koertzen death in traffic accident
کیپشن: Rudi Koertzen death
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کےشہر کیپ ٹاون میں ٹریفک حادثہ، حادثہ میں جنوبی افریقہ کےمشہور انٹر نیشنل امپائرروڈی کورٹزن جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ  کے شہر کیپ ٹاون میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں مشہور انٹر نیشنل امپائرروڈی کورٹزن ہلاک ہوگئے، امپائر روڈی کورٹزن کی عمر 73برس تھی،وہ نیلسن منڈیلا بے کے علاقے میں گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد  واپس کیپ ٹاؤن اپنے گھر آرہے تھے کہ ان کی کار سامنے سے آنے والی کار سے ٹکراگئی،فیملی ذرائع کے مطابق روڈی کرٹزن موقع پر ہی چل بسے۔

کورٹزن نے18سالہ کیریئر میں 321میچزمیں امپائرنگ کی،کورٹزن نےپاکستان کے بھی کئی میچز سپر وائز کئے،روڈی کرٹزن نے اپنے امپائرنگ کیریئر میں 108 ٹیسٹ، 209 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer