پی سی بی ڈومیسٹک سیزن22-2021 کا شیڈول جاری

پی سی بی ڈومیسٹک سیزن22-2021 کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن22-2021 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، سیزن دس ٹورنامنٹس پرمشتمل ہو گا سیزن میں 266 میچز کھیلیں جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  پی سی بی نےڈومیسٹک سیزن22-2021 کےشیڈول کااعلان کر دیا، سیزن دس ٹورنامنٹس پرمشتمل ہو گا جس میں  266 میچز کھیلیں جائیں گے۔ پی سی بی کےڈومیسٹک سیزن 21-2020 کےنو ٹورنامنٹس میں220میچز کھیلے گئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈومیسٹک سیزن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے واحد بورڈ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ستمبر 2021 سے مارچ 2022 کے درمیان پاکستان، نیوزی لینڈ،انگلینڈ،ویسٹ انڈیز اور آسڑیلیا کی میزبانی کرے گا۔

پی سی بی سیزن کے دوران ہی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بھی منعقد ہو گی۔ہی سی بی دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ کے میچز ڈومیسٹک سیزن22-2021 میں شامل نہیں ہیں، دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ 16 جولائی کو شروع ہوا اور 22 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔پی سی  بی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن22-2021 میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ نیشنل انڈر 19 تین روزہ چیمپئین شپ میں 12 ٹیمیں میچز میں حصہ لیں گی ایک روزہ کپ تین اکتوبر سے 12 نومبر تک گوجرنوالہ، اسلام آباد، مرید کے ،راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا،

مزید 12 ٹیمیں نیشنل انڈر 16 کپ میں 8 سے 19 مارچ تک 31 میچ کھیلیں گی ۔راولپنڈی سنگل لیگ مقابلوں کی میزبانی کر ے گا۔ کورونا  کے باعث ایک سال کے وقفے کے بعد قومی انڈر 13 ون ڈے کپ بھی قومی سرکٹ میں واپس آگیا ہے، یہ سنگل لیگ ایونٹ فیصل آباد میں 8 سے 18 فروری 2022 کو منعقد ہوگا۔