ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کے مستقبل بارے فیاض الحسن چوہان کی بڑی پیشگوئی

ن لیگ کے مستقبل بارے فیاض الحسن چوہان کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کا جھنڈا لیکر چلے ہیں، مودی سرکار سن لے کشمیری عوام تاریخ بدل رہے ہیں۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کا خون پی پازیٹو یعنی پاکستان پوزیٹو ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد کو پاکستانی عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پاکستان کے عوام کو بیوقوف مت بنائے مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کی آڑ میں منی لانڈرنگ کا بازار گرم کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔

ن لیگ والے چوری بھی کرتے ہیں اور آنکھیں بھی دکھاتے ہیں، مریم نواز کو پکڑا کرپشن کے الزام میں جاتا ہے اور کہتے ہیں کہ کشمیر پر تحریک چلانے لگے تھے۔ فیاص الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ بکھر چکی ہے، آئندہ ایک سال میں وہ تین حصوں میں تقسیم ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری پر سب سے زیادہ خوشی شہباز شریف کو ہوئی ہے۔ وزیرکالونیز کا کہنا تھا عید کے روز ناشتے میں نواز شریف کی خواہش تو بونگ پائے کھانے کی ہوگی لیکن ڈاکٹر ہی فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے کیا کھانا ہے۔