ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کا بجٹ منظور

ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کا بجٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی اجلاس میں سال 2019-20 کیلئے ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ اور واسا کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی، ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کو مجموعی طور پر 34 ارب 52 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زیادہ کے وسائل دستیاب ہونگے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، میجر ریٹائرڈ سید برہان علی، انجینئر عامر ریاض قریشی اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم سمیت محکمہ پی اینڈ ڈی، ہاؤسنگ، بلدیات، فنانس اور کمشنر لاہور کے نمائندوں نے شرکت کی،نئے بجٹ میں مختلف عمارتوں کی تعمیر کیلئے مجموعی طور پر 54 کروڑ 68 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، واسا کو نئے مالی سال کے دوران 14 ارب 46 کروڑ 43 لاکھ روپے کے وسائل دستیاب ہوں گے۔

18 ارب 82 کروڑ 25 لاکھ روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے، ایل ڈی اے کے اپنے وسائل سے اس کی رہائشی سکیموں میں ترقیاتی کاموں پر کل 3 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے، جس میں 35   کروڑ روپے ایل ڈی اے ایونیو ون، 23 کروڑ روپے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی اور سیوریج پر خرچ ہونگے، 11 کروڑ روپے ایل ڈی اے کی مختلف رہائشی سکیموں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں،

 کل اخراجات کا تخمینہ 17 ارب 75 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ فراہمی و نکاسی آب کے ترقیاتی منصوبوں پر 3 ارب 80 کروڑ 92 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer