عید کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹرجاری

عید کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹرجاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف: عیدقرباں کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹرجاری کر دیا گیا، موسم گرما کی تعطیلات کےآٹھویں ہفتے کے دوران انیس اگست سے پرنسپل سیٹ پرتین ڈویژن بنچ اور آٹھ سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیرشاہ نے ججز روسٹرجاری کیا، ڈویژن بینچ1میں جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس انوار الحق پنوں شامل ہیں، ڈویژن بینچ 2 میں جسٹس شاہد وحید اورجسٹس شاہد مبین شامل ہیں،،جبکہ ڈویژن بینچ نمبر3میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن ہوں گے۔

ڈویژن بینچ میں شامل ججزتمام نوعیت کےمقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان سنگل بنچ کی حیثیت سےسماعت کریں گے، سنگل بینچ میں سماعت کرنے والوں میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عابدعزیز شیخ، جسٹس شاہد مبین، جسٹس جواد حسن اورجسٹس فاروق حیدرشامل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer