بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بلآخر اہم فیصلہ کرلیا

بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بلآخر اہم فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ڈپٹی مئیرز، چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ ممبرز پر ایک ارب 91 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز نچھاور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔محکمہ تعلیم کا خواجہ سراء بچوں کیلئے احسن اقدام

تفصیلات کے مطابق نئی پنجاب حکومت تو تاحال نہیں آسکی لیکن میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تبدیلی ضرور آگئی ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 1 ارب 91 کروڑ کے خطیر فنڈز ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ ممبرز کی ترقیاتی سکیموں پر خرچ ہونگے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خزانے سے ڈپٹی مئیرز کو پانچ پانچ کروڑ کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا

274 یونین کونسلز کو فی کس 50 لاکھ جبکہ 45 ڈسٹرکٹ ممبرز کو فی کس 20 لاکھ روپےملیں گے۔ ڈپٹی میئرز اور لیگی چیئرمینوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ممبران بھی ترقیاتی پیکج سے برابر مستفید ہونگے۔ یوسی چیئرمین، ڈسٹرکٹ ممبرز لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور متعلقہ زونل ڈپٹی میئرز کو ترقیاتی کاموں کی اسکیمیں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔مدیحہ شاہ کے گھر سے نوجوان برآمد، لڑکے کی ماں نے اداکارہ پر شرمناک الزام لگا دیا

یونین کونسلز اور ڈسٹرکٹ ممبرز کو ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کی منظوری حالیہ بجٹ اجلاس میں لی گئی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو سڑکوں، گلیوں اور اسٹریٹ لائٹس کی تعمیر کے لیے ترقیاتی پیکج دیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer