پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا

پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا
کیپشن: City42 - CM Punjab, Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلی کیلئے نوجوان کو لانے کا اعلان کر دیا۔ اعلان سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد ہوگا۔

خبر پڑھیں۔۔۔باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، قومی ائیر لائن نے نئی تاریخ رقم کردی

تفصیلات کے مطابق صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ نوجوان کلین ہوگا ۔جس پر کسی قسم کا کوئی سوالیہ نشان نہیں ہوگا۔ آپ سب اس کو سپورٹ کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ سب تیار رہیں۔نئے پاکستان کا آغاز پنجاب سے ہی ہوگا۔ پنجاب پولیس میں کے پی پولیس طرز کی اصلاحات لائیں گے ۔پولیس کو غیر سیاسی اور خود مختار بنائیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔جشن آزادی پر موسم بھی جشن منائے گا، محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزارت اعلیٰ کیلئے نام کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، یاسر ہمایوں، سبطین خان نے بھی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔رانا ثناءاللہ نااہلی سے بچ گئے

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے دھڑے وزارت اعلیٰ کی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔جہانگیر ترین نے حامی ایم پی ایز کو علیم خان اور سبطین خان کی حمایت کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی بھی میدان میں ہیں۔  پنجاب سے کامیاب آزاد اراکین کی رائے بھی اہمیت اختیار کرچکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer