ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلات اور خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

قلات اور خضدار میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قلات اور خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔

 زلزلے کا مرکز قلات سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں زہری کے قریب بتایا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔