ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:این ڈی ایم اے نے آزاد جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

شدید بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے باعث مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی اور پونچھ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ این ای او سی کے مطابق اٹھمقام، ڈولائی اور لیپہ کے علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ زیادہ ہے ۔پہاڑی ڈھلوانوں میں نمی کے بڑھنے اور کمزور ساخت کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات میں اضافہ ہوا۔

ممکنہ صورتحال کے باعث سڑکوں کی بندش اور آمدورفت میں مشکلات کا خدشہ ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں عارضی طور پر مواصلاتی نظام اور بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ 

این ڈی ایم اے  کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،  لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں سے دور رہیں۔پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران احتیاط برتیں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں۔ 

این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردیں۔