ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

8ویں کے نتائج ؛ وزیر تعلیم نے پورٹل کا افتتاح کردیا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی کی مدد سے مشین مارکنگ کی گئی،وزیر تعلیم

8ویں کے نتائج ؛ وزیر تعلیم نے پورٹل کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے 8 ویں کے نتائج دیکھنے کیلئے پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
پبلک سکولوں کے طلباء 8 ویں کا نتیجہ پیکٹا ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہاپنجاب میں طویل عرصہ بعد بورڈ طرز پر آٹھویں کے امتحان بحال ہوئے۔
آٹھویں کا رزلٹ 30 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا ۔پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی۔
رانا سکندر حیات نے کہا میٹرک اور انٹر کے پرچوں میں بھی مشین مارکنگ کی جائے گی،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی کی مدد سے مشین مارکنگ کی گئی۔