ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان

گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  شاہد سپرا; سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے سسٹم پر گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شہر بھر میں گیس پریشر ڈاؤن ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کی قلت کے باعث صارفین کو کھانا پکانے کے مقررہ اوقات میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حالانکہ حکومت کی جانب سے ناشتہ، دوپہر اور رات کے اوقات میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین خصوصاً خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے، جبکہ شہریوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے باعث سسٹم پر گیس کی قلت پیدا ہوئی ہے، جبکہ ایل این جی (LNG) کی درآمد متاثر ہونے کے سبب بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

 حکام کے مطابق صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم فوری طور پر بہتری کا امکان کم ظاہر کیا جا رہا ہے۔