ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان: کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

یونان: کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یورپ میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے اقدامات تیز ہو گئے ہیں، جہاں یونان نے کم عمر صارفین کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے اقدامات تیز ہو گئے ہیں، جہاں یونان نے کم عمر صارفین کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونان کے وزیراعظم  کیریاکوس میتسوتاکس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر یکم جنوری 2027 سے پابندی عائد کر دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بچوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی، نیند کی خرابی اور سوشل میڈیا  کی لت جیسے مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ کم عمر افراد کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یونانی حکومت نے اس حوالے سے یورپین یونین  سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ پورے یورپ میں ایک مشترکہ نظام متعارف کرایا جائے، تاکہ بچوں کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا بنیادی مقصد بچوں کی ذہنی صحت کا تحفظ ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب آسٹریلیا نے بھی دسمبر میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد دنیا بھر میں اس حوالے سے نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔